ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹنہ جا رہی گنگا کاویری ایکسپریس میں ڈکیتوں کا قہر، مسافروں کو مارپیٹ کر لوٹا

پٹنہ جا رہی گنگا کاویری ایکسپریس میں ڈکیتوں کا قہر، مسافروں کو مارپیٹ کر لوٹا

Tue, 04 Sep 2018 12:25:56    S.O. News Service

لکھنؤ4ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے چترکوٹ ضلع میں پیر کی صبح گنگا کاویری ایکسپریس ٹرین میں ڈکیتوں نے کئی مسافروں سے زیورات اور نقدی لوٹ لئے۔ ڈکیت گنگا کاویری ایکسپریس میں قریب 1.30 بجے گھس آئے۔ ٹرین پٹنہ جا رہی تھی۔ حملے میں ایک درجن سے زیادہ مسافر زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ ڈاکوؤں نے ریل ٹریک کو بلاک کر دیا اور ٹرین کے ماہی پور ریلوے اسٹیشن چھوڑنے کے بعد اسے روک دیا۔ ٹرین الہ آباد کی طرف بڑھ رہی تھی۔ انہوں نے کہا، "ڈکیت پنہائی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے دو ڈبوں میں گھس گئے اور سو رہے مسافروں کو دھمکایا اور حملہ کیا۔مسافروں کی طرف سے پولیس کو دی گئی معلومات کے مطابق، قریب ایک درجن مسلح لوگ تھے۔ انہوں نے دو ایئر کنڈیشن بوگیوں کے شیشے توڑ دیئے اور بوگی کے اندر لوگوں سے مارپیٹ کی۔ڈکیتوں کی سرگرمی ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی ۔کسی مسافر کی طرف سے 100 نمبر پر کال کرنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ ضلع مجسٹریٹ اور چترکوٹ حکام سمیت دوسرے سینئر افسر موقع پر پہنچے ہیں ،تلاشی مہم جاری ہے۔ ایک اہلکار نے کہا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار جھا، ایس پی بلونت چودھری کی قیادت میں علاقے کی تلاشی کی جارہی ہے۔پولیس کو مقامی گینگ پر شک ہے۔ مقامی انٹیلی جنس یونٹ (ایل آئی یو) کو شبہ ہے کہ ڈکیتی ببلو کول گروپ نے انجام دیا ہے۔ اس واقعہ کے تقریبا دو گھنٹے کے بعد ٹرین کو الہ آباد کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ 


Share: